کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

ویب ڈیسک  پير 1 جون 2020

کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت مزید 600 روپے کے اضافے سے 98 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1733 ڈالر ہوگئی، عالمی بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 83 ہزار 105 روپے کی سطح پر آگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔