- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان کا اطالوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد / روم: وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اٹلی کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کورونا وبا سمیت مختلف معلومات پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اطالوی ہم منصب کو پاکستان میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کریک ڈاؤن سے متعلق خدشات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے، مودی حکومت کی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، کورونا وباء کے دوران بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر عالمی برادری آواز اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان نے اطالوی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔