برطانیہ میں گائے کے ریوڑ نے بوڑھے شخص کو ہلاک کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 3 جون 2020
نیو یارکشائر کے علاقے میں 82 سالہ شخص اپنی بیوی کےساتھ چہل قدمی کررہا تھا کہ گایوں نے حملہ کردیا (فوٹو : فائل)

نیو یارکشائر کے علاقے میں 82 سالہ شخص اپنی بیوی کےساتھ چہل قدمی کررہا تھا کہ گایوں نے حملہ کردیا (فوٹو : فائل)

 لندن: برطانیہ میں ایک بوڑھا شخص گائے کے ریوڑ کے حملے میں ہلاک ہوگیا اور اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی۔

یہ واقعہ شمالی نیویارک شائر میں پیش آیا جہاں ایک نیم دیہی علاقے میں 82 سالہ ریٹائرڈ شخص اپنی بیوی کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا کہ اچانک قریبی کھیت میں چرتی ہوئی گایوں نے ان دونوں پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں بوڑھا شخص موقع پر ہی فوت ہوگیا جبکہ خاتون کو گہرے زخم آئے ہیں اور انہیں فضائی ایمبولینس کے ذریعے قریبی ہسپتال تک لے جایا گیا۔

یہ واقع دوپہر کو انگلیٹن کے قریب پیش آیا جہاں ہفتے کے روز بدنصیب جوڑا مشتعل گایوں کے نرغے میں پھنس گیا تھا تاہم اس میں 78 سالہ خاتون زخمی ہوئیں جو اب ہپستال میں زیرِ علاج ہیں۔

اس موقع پر پولیس نے کہا کہ مرنے والے شخص کا تعلق فول رج سےتھا اور جب مدد پہنچی تو اس وقت تک بوڑھا آدمی فوت ہوچکا تھا۔

برطانیہ میں عوامی صحت اور حفاظت کے ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ ہے کہ ہر سال کسانوں اور چرواہوں کو گایوں کے اچانک حملے کا سامنا ہوتا ہے اور یہ مویشی انسانوں کے لیے بہت خطرناک بن چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔