- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
- ’’آپ کو ہمارے ہاں ضرور آنا ہے۔۔۔!‘‘
- رواں سال کپاس کی مقامی کاشت میں غیر معمولی کمی کا خدشہ
- مارچ میں کرنٹ اکاؤنٹ 619 ملین ڈالر کیساتھ سرپلس رہا
- کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے
- آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جون یا جولائی میں ہونیکا امکان ہے، وزیر خزانہ
سندھ میں 11 سو سے زائد بچے کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، مرتضی وہاب
کراچی: ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 28 فروری سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باوجود سندھ میں 1128 بچے کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ کم عمر بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ اب تک 1128 بچوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن ہونے تک خواتین میں کرونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی تاہم لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ مجموعی افراد میں خواتین کی شرح 28 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو تشویش ناک بات ہے۔ بازاروں میں خریداری کی وجہ سے خواتین بھی کرونا وائرس سے متاثر ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: سندھ کے وزیرغلام مرتضٰی بلوچ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
ان کا کہنا تھا کہ عوام سے التجا کرتے ہیں کہ خدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ ب وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کا گراف خطرے کا الارم ہے۔ حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کے لیئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے عوام کو بھی حکومت کا ساتھ دینا ہوگا بصورت دیگر صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے عوام غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ صحت کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث 23 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 953 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں 1 ہزار 439 افراد میں کورونا کی تصدیق کے بعد سندھ بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31 ہزار 86 ہوگئی ہے جب کہ صوبے میں وبا سے ہونے والی اموات 546 ہوچکی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔