شمالی وزیرستان میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  منگل 2 جون 2020
 درس قرآن کے وقت تیز آندھی سے چھت گری،13 بچے زخمی،کئی کی حالت نازک ۔  فوٹو : فائل

درس قرآن کے وقت تیز آندھی سے چھت گری،13 بچے زخمی،کئی کی حالت نازک ۔ فوٹو : فائل

میرانشاہ:  شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں دینی مدرسے کی چھت تیز آندھی کی وجہ سے گرگئی جس کے نتیجے میں 6 بچے جاں بحق اور 13  زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع اور پولیس کے مطابق زیر جان کوٹ کے مقام پر منگل کی سہ پہر درس قرآن ہو رہا تھا کہ اچانک تیز اندھی کی وجہ سے چھت گر گئی جس سے 5 بچے موقع پر جاں بحق جب کہ ایک اسپتال میں چل بسا، زخمی بچوں کو ٹل اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتا ئی جاتی ہے، بچوں کی عمریں دس سال سے کم ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کرنے والا شخص بچوں کا غم برداشت نہ کرتے ہوئے راستے میں دل کا دورہ پڑ نے دم توڑ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔