- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
شدید سمندری طوفان کا خطرہ، ممبئی میں مکمل کرفیو
ممبئی: ہندوستانی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں سمندری طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ دو سے تین دن کا راشن جمع کرلیں اور اپنے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فونز بھی مکمل چارج کرلیں کیونکہ طوفان کے دوران ممبئی شہر کی بجلی کئی گھنٹوں تک بند بھی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان ’’سائیکلون نسارگا‘‘ 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریاست مہاراشٹر کے شمالی حصے کی طرف بڑھ رہا ہے جس سے ممبئی، تھانے، رائے گڑھ، پالگھر اور دیگر قریبی ساحلی علاقوں میں طوفانی بارش کا شدید خطرہ ہے۔
طوفان کے خطرے کے پیشِ نظر ممبئی میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت کا شیڈول بھی شدید متاثر ہے۔ ممبئی پہنچنے اور وہاں سے روانہ ہونے والی بیشتر ٹرینوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ آج کے روز ممبئی ایئرپورٹ کےلیے 50 پروازوں میں سے صرف 19 کو ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت دی گئی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نسارگا کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور وہ مقامی وقت کے مطابق آج شام پانچ بجے کے لگ بھگ مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔