کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر فارمولا ون ریسز جاری رکھنے کا اعلان

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 3 جون 2020

فارمولا ون ریسز منتظمین نے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی ریسز جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا کی عالمی وبا کے سبب وسط مارچ سے معطل فارمولا ون سیزن 5 جولائی سے آسٹریا  میں شروع ہورہا ہے،  رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹو چیز کیری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے، کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔

پازیٹو آنے والے ڈرائیور کو قرنطینہ کرنے کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ہوٹل کی سہولت بھی دی جاے گی۔ وائرس سے متاثرہ ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور کا بھی انتظام کیا جاے گا تاکہ ایونٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو.  مجموعی طور پر آٹھ فارمولا ون ریسز کا شیڈول تیار کیا گیا ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔