پی ایس ایل فائیو کے اسکوررز کے واجبات ادا نہیں ہوسکے

ویب ڈیسک  بدھ 3 جون 2020
اسکورز کے واجبات بھی اگلے ہفتے تک کلئیر کردیئے جائیں گے، پی سی بی

اسکورز کے واجبات بھی اگلے ہفتے تک کلئیر کردیئے جائیں گے، پی سی بی

پی ایس ایل فائیو ملتوی ہونے کے اڑھائی ماہ بعد بھی  میچ میں ذمہ داریاں  نبھانے والے تمام سولہ اسکوررز کے واجبات ادا نہیں ہوسکے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی اور لاک ڈاون کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے اسکورز مالی مشکلات کا شکار  ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق لیگ غیر فطری طور پر ملتوی ہوئی جس کے بعد پی سی بی دفاتر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے، اس لیے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو ایک طریقہ کار کے مطابق ادائیگی ہوتی ہے، لیگ میں میچ سپر وائز کرنےوالے امپائرز اور میچ ریفریز کو ادائیگی  کردی گئی ہے، اسکورز کے واجبات بھی اگلے ہفتے تک کلئیر کردیئے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔