وزیراعظم، آرمی چیف کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 4 جون 2020
قومی سلامتی ،خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم ،آئی ایس آئی کی تعریف۔ فوٹو: فائل

قومی سلامتی ،خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم ،آئی ایس آئی کی تعریف۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے استقبال کیا ۔ وزیراعظم کو علاقائی اور داخلی چیلنجزکے علاوہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم نے کہا قومی سلامتی کے تحفظ اور خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔انھوں نے ملکی دفاع میں قربانیوں اور بھرپور کردار ادا کرنے پر آئی ایس آئی کی تعریف کی۔ وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی معید یوسف بھی اس موقع پرموجود تھے۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کیلیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔