جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی آج نیب میں طلبی، گرفتاری کا امکان

حیدر نسیم / خالد محمود  جمعرات 4 جون 2020
مراد شاہ اسلام آبادپہنچ گئے،رہنماؤں سے مشاورت،حکام نے سیکیورٹی انتظامات کیلیے آئی جی اورچیف کمشنرکومراسلہ بھجوا دیا۔ فوٹو: فائل

مراد شاہ اسلام آبادپہنچ گئے،رہنماؤں سے مشاورت،حکام نے سیکیورٹی انتظامات کیلیے آئی جی اورچیف کمشنرکومراسلہ بھجوا دیا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو آج طلب کر لیا۔

وزیراعلٰی سندھ کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں تیسری مرتبہ طلب کیا گیا ہے، نیب نے اسلام آباد انتظامیہ سے مراد علی شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی درخواست کی ہے تاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے ممکنہ ہنگامہ آرائی سے بچا جاسکے۔

نیب ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ کے پیش ہونے کی صورت میں ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے، نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آبادکو حفاظتی اقدامات کیلیے مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا ہے کہ مراد علی شاہ کی پیشی کے دوران نقص امن کا خطرہ ہے، اس لیے نیب راولپنڈی کے دفاتر کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ انتظامات کیے جائیں۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ خصوصی طیارے کے ذریعے بدھ کی شام اسلام آباد پہنچ گئے، ذرائع کے مطابق انھوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی جس میں انھیں نیب میں پیش ہونے کی تجویز دی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔