بیرون ملک سے آنیوالوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان

وقاص احمد / خالد محمود  جمعرات 4 جون 2020
آج سے مسافروں کی آمد پر ٹیسٹ، خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا (فوٹو : فائل)

آج سے مسافروں کی آمد پر ٹیسٹ، خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا (فوٹو : فائل)

لاہور / اسلام آباد / کراچی: معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائیگا اور انھیں ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کیلئے گھر بھیج دیا جائے گا۔

معید یوسف نے کہا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، ادھر 5 ماہ سے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے کی دوسری خصوصی پرواز 5 جون کو ووہان روانہ ہوگی جس کے ذریعے 300  طلباکو وطن واپس لایا جائیگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔