یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروخت کا نیا ریکارڈ بنالیا

بزنس رپورٹر  جمعرات 4 جون 2020
کارپوریشن نے اس دوران6ارب روپے کا نقصان بھی پورا کیا ہے،ایم ڈی عمر لودھی۔ فوٹو انٹرنیٹ

کارپوریشن نے اس دوران6ارب روپے کا نقصان بھی پورا کیا ہے،ایم ڈی عمر لودھی۔ فوٹو انٹرنیٹ

کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فروخت کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی کے مطابق کارپوریشن نے رواں سال 22 ارب روپے کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارپوریشن نے کام کے اوقات کار کم کرنے اور مینوفیکچررز اور سپلائرز کی فراہمی میں کمی کے باوجود اس سال ملکی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ فروخت ریکارڈ کی، کارپوریشن نے اس دوران6ارب روپے کا نقصان بھی پورا کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔