چین بھارت کشیدگی کا پر امن حل چاہتے ہیں، دفتر خارجہ

کامران یوسف  جمعرات 4 جون 2020
تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا، ترجمان عائشہ فاروقی کی ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا، ترجمان عائشہ فاروقی کی ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین بھارت سرحدی کشیدگی کا پر امن حل چاہتا ہے جب کہ امید ہے کہ بی جے پی کی شدت پسند سوچ سے علاقائی امن خطرے میں نہیں پڑے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چین بھارت سرحدی صورتحال پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں گنجان آباد اور جوہری طاقت کے حامل ملکوں کے درمیان حالیہ فوجی تناؤ باہمی تصفیے سے ختم ہو جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس اہم معاملے پر مزید تبصرہ کرنے سے گریز کیا ،تاہم پس منظر میں گفتگو کرنے والے عہدیدار اس مسئلے پر کھل کر بات کر رہے تھے،ان کی گفتگو کا بنیادی نکتہ یہ تھا کہ نئی دہلی کی علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی پالیسی چین کیساتھ حالیہ کشیدگی کی وجہ ہے۔پاکستان اس کشیدگی کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی معاملہ قرار دیتا ہے تاہم چین کے نزدیک بھارتی جارحیت کا ہدف سی پیک کا منصوبہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔