کراچی میں آج بھی آندھی چلنے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
سورج غروب ہونے کے بعد موسم تبدیل ہوسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

سورج غروب ہونے کے بعد موسم تبدیل ہوسکتا ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز

کراچی میں گزشتہ روز کی طرح آج بھی آندھی چلنے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ سورج غروب ہونے کے بعد موسم تبدیل ہوسکتا ہے اور گزشتہ روز جیسی غیرمعمولی گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ گرد آلود اور آندھی نما موسم سے گڈاپ، سرجانی ٹاؤن اورسپرہائی وے سمیت مضافاتی علاقے زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آندھی کے باعث 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی، 75 بھینسیں جل گئیں

گزشتہ روز شہر قائد میں آندھی کے سبب مختلف علاقوں میں دیوار اور گھر کی چھتیں گرنے سے خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ سرجانی ٹاؤن میں باڑوں میں آتشزدگی سے 75 بھینسیں بھی جل کر مرگئیں اور کئی علاقوں میں بجلی بند ہوگئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔