اقرا عزیز کی ہم شکل دیکھ کر ان کی بہن بھی دھوکا کھا گئیں

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
اقراعزیز کی ہم شکل خاتون کا نام نور ہے ان کا تعلق لبنان سے ہے  فوٹوانٹرنیٹ

اقراعزیز کی ہم شکل خاتون کا نام نور ہے ان کا تعلق لبنان سے ہے فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: سوشل میڈیا پر اداکارہ اقرا عزیز کی ہم شکل نے دھوم مچائی ہوئی ہے یہاں تک کہ اقرا کی ہم شکل دیکھ کر ان کی بہن سدرہ عزیز بھی دنگ رہ گئیں۔

’’سنو چندا‘‘ ،’’رانجھا رانجھا کردی‘‘اور ’’جھوٹی‘‘جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اقراعزیز کی ہم شکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور دونوں میں حیرت انگیز مشابہت نے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

اقرا عزیز کی بہن سدرہ عزیز نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک خاتون اور مرد گاڑی میں کسی گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور اس خاتون اور اقرا عزیز کی شکل میں بے حد مماثلت پائی جاتی ہے۔ سدرہ عزیز بھی دونوں کو دیکھ کر کنفیوز ہوگئیں اور لکھا ایک منٹ کے لیے میں نے سوچا۔۔۔۔ شاید اس کے آگے وہ لکھنا چاہ رہی تھیں کہ یہ اقرا عزیز ہے۔  لیکن نہیں نہیں یہ تو ایک اور خوبصورت انسان ہے۔

اقراعزیز کی ہم شکل خاتون کا نام نور ہے ان کا تعلق لبنان سے ہے اور پیشے سے وہ آرکیٹیکٹ ہیں۔ جب کہ گاڑی میں ان کے ساتھ ڈانس کرنے والا شخص ان کا منگیتر ہے۔

جب ایک اور صارف نے نوراور اقرا عزیز کی مماثلت کی طرف توجہ دلائی تو لبنانی خاتون نور نے بھی اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ انہوں نے گوگل پر سرچ کیا ہے، اقراعزیز واقعی بہت خوبصورت ہیں۔ اقرا سے میرا موازنہ کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ۔

https://twitter.com/itsNourr218/status/1267549551273140226

نور کا مزید کہنا تھا کہ میرا منگیتر بھی اقراکو دیکھ کر حیران رہ گیا اور اقرا کی تصویر دیکھ کر اس کا کہنا تھا کہ میں خفیہ طور پر دوہری زندگی گزار رہی ہوں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔