لاہور کے پارک میں امیر زادے کے کتوں نے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے کتے کے مالک کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کے فیملی پارک میں امیر شخص کے پالتو کتوں نے بچے کو بھنبھوڑ کر شدید زخمی کردیا۔

لاہور کے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں ایک امیر زادے کے پالتو کتوں نے غبارے بیچنے والے غریب بچے کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پارک میں موجود شہریوں نے فوری طور پر بچے کو اسپتال منتقل کیا۔ شہریوں نے کتوں کے مالک کو پکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم بچے کے باپ نے کسی بھی قانونی کارروائی کرنے سے انکار کردیا۔ پولیس نے عوامی مقام پر واقعہ پیش آنے کے باعث قانونی کارروائی کرتے ہوئے کتے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

https://twitter.com/i/status/1268171883746340865

سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارکس میں کتوں کےداخلے پرمکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔