محکمۂ موسمیات کی مون سون میں معمول سے زائد بارشوں کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
بارشوں سے چاول کی فصل اچھی اور کپاس کی فصل متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ فوٹو، فائل

بارشوں سے چاول کی فصل اچھی اور کپاس کی فصل متاثر ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: محکمۂ موسمیات نے رواں برس مون سون میں معمول سے 10 فی صد زائد بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس سال مون سون کے دوران ممکنہ بارشوں کی صورت حال کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ رواں برس ملک میں دس فی صد زائد بارشیں ہوں  گی۔  سندھ اور کشمیر میں معمول سے 20 فی صد زائد بارشیں ہونے کا امکان ہے۔

جاری کردہ تفصیلات میں خبردار کیا گیا ہے کہ مون سون کے دوران مشرقی دریاوں میں سیلاب آسکتا ہے اس کے علاوہ  بڑے شہروں میں بھی سیلابی کیفیت پیدا ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔علاوہ ازیں  پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں فلش فلڈنگ کے امکانات کی بھی نشان دہی کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں محکمۂ موسمیات کی جانب سے مون سون کے دوران چاول کی فصل اچھی ہونے  جبکہ کپاس کی فصل پر برا اثر پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ  مون سون کے دوران آب پاشی و توانائی کے لئے کافی پانی میسر آئے گی۔ تاہم یہ موسم ٹڈی دَل کے لیے بھی ساز گار ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔