ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری میں کورونا وائرس کی تشخیص

ویب ڈیسک  جمعرات 4 جون 2020
فیصل سبزواری نے عوام سے صحت یابی کی دعاؤں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوٹو، فائل

فیصل سبزواری نے عوام سے صحت یابی کی دعاؤں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوٹو، فائل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینییئر فیصل سبزواری اور ان کے اہل خانہ کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں سابق رکن اسمبلی نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں ان کے والدین، اہلیہ اور دو بیٹیاں وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ آج ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔

انہوں نے صحت یابی کے لیے دعا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خدارا احتیاط کریں ، محفوظ رہیں کیوں کہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔