میٹرک بورڈ کا مارکس شیٹ تصدیق شعبہ کھولنے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 5 جون 2020
طلبا فارم جمع کراتے وقت احتیاطی تدابیر اورباہمی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں،چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کی ہدایت

 فوٹو:فائل

طلبا فارم جمع کراتے وقت احتیاطی تدابیر اورباہمی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں،چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کی ہدایت فوٹو:فائل

کراچی:  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے طلبا کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ کا تصدیقی سیکشن پیر8 جون سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صرف طلباکو سہولت فراہم کرنے کے لیے بورڈ میں ایک کاؤنٹر کھولا جارہا ہے جہاں صرف ارجنٹ فیس جمع کرکے طلبا اپنی مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق کراسکتے ہیں، طلبا بورڈ کے کاؤنٹر سے فارم حاصل کرکے اکاؤنٹ  سیکشن کمرہ نمبر 4 میں صبح 10 بجے سے سہ پہر 2 بجے تک فارم جمع کراسکتے ہیں جبکہ اپنی مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی کاپی بورڈ کے کاؤنٹر سے ہی اگلے روز حاصل کرسکیں گے۔

پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید کہاکہ طلبا فارم جمع کراتے وقت احتیاطی تدابیر اور باہمی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں اورکسی بھی قسم کی آگاہی کے لیے بورڈکی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk کا وزٹ کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔