باجوڑ میں بارودی مواد کا دھماکا، 2 اساتذہ جاں بحق

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 4 جون 2020
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ فوٹو: فائل

باجوڑ:  باجوڑ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ کے قریب موٹرسائیکل بارودی مواد کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔