بیروزگاری کی شرح 8.53 فیصد تک جاپہنچی، 10 لاکھ افراد کام سے فارغ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 5 جون 2020
بیروزگاری کی شرح 8.53 فیصد  10 لاکھ افرادکا م سے فارغ فوٹو: فائل

بیروزگاری کی شرح 8.53 فیصد  10 لاکھ افرادکا م سے فارغ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے سال بیروزگاری کی شرح بڑھ کر8.53 فیصد ہوگئی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل کئی وعدے کئے تھے جن میں سے ایک لوگوں کو روزگار کی فراہمی بھی تھی لیکن صورت حال اب تک اس کے برعکس نظر آتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت کے خاتمے پر بیروزگاری کی شرح 5.8 فیصد تھی جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوسرے سال بیروزگاری کی شرح بڑھ کر8.53 فیصد ہوگئی ہے، 10 لاکھ افراد اسی سال بیروزگار ہوئے ہیں۔

موجودہ حکومت کی وزارت منصوبہ بندی نے اگلے مالی سال کے دوران بیروزگاری کی شرح 9.6 فیصد تک جانے کی پیش گوئی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ ساڑھے 8 لاکھ مزید افراد بیروزگار ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔