نئی دہلی میں بھارتی خفیہ اہلکاروں نے پاکستانی قائم مقام ہائی کمشنر کو روک لیا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 4 جون 2020
بھارت نے سفارتی آداب کی پھر دھجیاں اڑادیں . فوٹو : فائل

بھارت نے سفارتی آداب کی پھر دھجیاں اڑادیں . فوٹو : فائل

 اسلام آباد: بھارت نے سفارتی آداب کی ایک بار پھر دھجیاں اڑاتے ہوئے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو حراساں کرنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ناظم الامور و قائم مقام ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ بار بار بھارتی خفیہ ایجنسی کے حکام کی جانب سے روکا گیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب سینئر سفارتکار دفتر سے گھر جارہے تھے، سید حیدر شاہ کی گاڑی کا راستہ روک کر بدزبانی بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی اقدام ویانا کنونشن برائے سفارتی تعلقات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔