سعودی عرب سے آنیوالے 123مسافروں میں کورونا کی تصدیق

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 5 جون 2020
سندھ میں کورونا کے مزید 20مریض جاں بحق، ترجمان حکومت سندھ کی ٹوئیٹ ۔  فوٹو : فائل

سندھ میں کورونا کے مزید 20مریض جاں بحق، ترجمان حکومت سندھ کی ٹوئیٹ ۔ فوٹو : فائل

کراچی:  کورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور بیرون ملک سے آنیوالے پاکستانیوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس کا شکار ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب سے آنیوالی پرواز کے 123 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سعودی عرب سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے 246 مسافر کراچی پہنچے تھے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بیرون ملک پروازیں بحال رکھنا چاہ رہی تھی اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو بنا ٹیسٹ کے داخلے کی اجازت دے رہی تھی تاہم سندھ حکومت نے بین الاقوامی فلائٹس کے ذریعے آنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے اور جو مسافر پازیٹیو آئے ہیں انھیں آئسولیٹ کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں بیرسٹر مرتضی وہاب نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں مزید 1666افراد کورونا وائرس کاشکار ہوگئے ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا کے20مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8390 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔