سندھ اور آزاد کشمیر کو وینٹی لیٹرز اور حفاظتی طبی سامان کی نئی کھیپ بھجوادی گئی

 جمعـء 5 جون 2020
سامان میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف فیس ماسک، دستانے اور دیگر اشیا بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

سامان میں ہزاروں کی تعداد میں مختلف فیس ماسک، دستانے اور دیگر اشیا بھی شامل ہیں فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سندھ اور آزاد کشمیر کے اسپتالوں کو وینٹی لیٹرز اور حفاظتی طبی سامان کی ساتویں کھیپ ارسال کر دی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے سندھ کو بھجوائے گئے حفاظتی سامان کی ساتویں کھیپ میں 26 آئی سی یو وینٹی لیٹرز، 26 بائی پیپ، 10ایکسرے مشینیں، 15 ہزار 848 حفاظتی سوٹ اور 36 ہزار 488 سرجیکل گاوٴنز کے علاوہ ڈی۔95، کے این۔95 اور دیگر اقسام کے 8 لاکھ 64 ہزار ماسک شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کو 10 بائی پیپ، 5 ایکسرے مشینیں، 86 ہزار 384 فیس ماسک، 1585 حفاظتی سوٹ اور 3ہزار 649 سرجیکل گاوٴنز کے علاوہ سرجیکل دستانے اور کیپس بھی ارسال کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسپتالوں کے لئے فیس شیلڈ اور آنکھوں کے لئے حفاظتی عینکیں بھی روانہ کر دی گئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔