- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی کے قریب ہوا دھماکا خود کش تھا، رپورٹ
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
ہتک عزت کیس؛ شہباز شریف کی درخواست پر وزیر اعظم کو نوٹس
اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں 10 جون کے لئے پیروی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج لاہور محمد سہیل انجم نے شہبازشریف کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان کو 10 جون کے لئے پیروی کا نوٹس جاری کیا ہے۔ شہبازشریف نے درخواست میں موقف اختیارکیا تھا کہ ڈاکٹربابراعوان مشیربننے کے بعد مقدمے میں پیروی نہیں کرسکتے، لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کے تحت کسی اورشعبہ یا نوکری اختیارکرنے پر وکالت کا سرٹیفکیٹ معطل ہوجاتا ہے، تقرری کے ایک ماہ تک پیشہ کی تبدیلی سے آگاہ نہ کرنے والا وکیل مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرتا ہے، پروفیشنل مس کنڈکٹ کے مرتکب وکیل کا نام وکلاء کی فہرست سے ہٹادیا جاتا ہے، عمران خان کے نائب وکیل کو عدالت میں جھوٹی گواہی پرجرمانہ کیا جائے۔
شہباز شریف نے درخواست میں مزید کہا کہ 3 سال سے مقدمہ کی سماعت جاری ہے لیکن عمران خان نے تحریری جواب تک جمع نہیں کرایا، 60 سماعتوں میں 33 مرتبہ عمران خان نے التواء کی درخواستیں دائرکیں۔
درخواست کے مطابق عدالتی آرڈر شیٹ عمران خان کے غیرسنجیدگی اورلاپرواہ رویہ کا منہ بولتاثبوت ہے، جون کو پھر التوا کی درخواست کی گئی کہ عمران خان کے وکیل بابراعوان کورونا کی وجہ سے اسلام آباد سے لاہورنہیں آسکتے، عمران خان کے وکیل کی طرف سے عدالت کے سامنے یہ بیان دروغ گوئی اورجھوٹی گواہی کے مصداق ہے۔ عمران خان کوذاتی حیثیت میں پیروی کا نوٹس جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ شہبازشریف نے 10 ارب کا الزام عائد کرنے پرعمران خان کے خلاف ہرجانے کے مقدمے کی جلد سماعت کی درخواست دائرکی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔