دریائے سندھ میں 7 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، لاشیں نکال لی گئیں

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جون 2020

ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹھٹھہ جھرک کے قریب دریائے سندھ میں سات بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے ہیں، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 6 بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں اور ایک بچے کی لاش ڈھونڈنے کا عمل جاری ہے۔ ٹھٹھہ ڈوبنے والوں میں دو بچیاں بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ڈوبنے والوں کا تعلق گاؤں دائم مری سے بتایا جاتا ہے، جن کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر جھرک منتقل کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔