- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ایک اور رکن سندھ اسمبلی میں کورونا کی تصدیق، وبا کا شکار ارکان کی تعداد 18 ہوگئی
کراچی: سندھ اسمبلی کی ایک اور رکن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا کا شکار ارکان اسمبلی کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔
نماز جمعہ کے وقفے کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغاسراج درانی کی زیر صدارت دوبارہ شروع ہوا تو ایوان کو بتایا گیا کہ ایم کیوایم پاکستان کی خاتون رکن شاہانہ اشعر کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔
سندھ اسمبلی کے 18 ارکان اب تک کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔ رکن اسمبلی شاہانہ اشعر کی رپورٹ ٹیسٹ کے چار روز بعد موصول ہوئی ہے اور وہ تین روز سے اسمبلی آرہی تھیں اور گزشتہ روز کے سیشن میں بھی موجود تھیں۔ شاہانہ اشعر نے بھی حکومتی ٹیسٹ پر عدم اعماد کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اب دوبارہ کورونا ٹیسٹ کرائیں گی۔
صورتحال پر ایم کیوایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ٹیسٹ سب ارکان کے ہوئے ہیں مگر رپورٹس نہیں ملیں تو اس تمام پریکٹس کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہمارے زیادہ تر لوگوں کو رپورٹس نہیں ملیں ہیں، مجھے فون پر بتایا گیا کہ آپ کا نتیجہ منفی آیا ہے، سیکریٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں رپورٹ نہیں ملی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر شبیر بجارانی نے کہا کہ جن ارکان کے کورونا رزلٹ نہیں آئے انہیں اسمبلی اجلاس میں نہیں آنا چاہیے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ اگر معزز خاتون رکن اسمبلی کا کورونا پازیٹو آیا ہے تو یہ خطرے کی بات ہے۔ ایس او پی کے تحت کسی کورونا مریض کے ساتھ ایک ہال میں تیس منٹ سے زیادہ نہیں رہنا چاہیے، میرا کورونا کے حوالے سے تجربہ بھی ہے کیونکہ میں نے دو ماہ سکھر میں کورونا سینٹر کی نگرانی کی تھی۔
واضح رہے کہ شاہانہ اشعر جمعرات کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پانچ گھنٹے موجود رہیں۔ اجلاس میں کورونا صورتحال پر بحث ہوئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔