روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں کمی

بزنس رپورٹر  جمعـء 5 جون 2020
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163روپے ہوگئی ہے۔ فوٹو:فائل

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163روپے ہوگئی ہے۔ فوٹو:فائل

 کراچی: انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کی کمی سے163.50 روپے سے گھٹ کر163.20روپے اور قیمت فروخت25پیسے کی کمی سے163.75روپے سے گھٹ کر163.50روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے163.30روپے سے گھٹ کر163روپے اور قیمت فروخت 163.80 روپے سے گھٹ کر 163.50روپے ہوگئی۔ دیگر کرنسیوں میں 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید179.50روپے سے بڑھ کر180روپے اور قیمت فروخت181.50روپے سے بڑھ کر182روپے ہوگئی اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید200روپے سے بڑھ کر201روپے اور قیمت فروخت 202روپے سے بڑھ کر203روپے ہوگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے سے گھٹ کر42.30روپے اور قیمت فروخت43روپے سے گھٹ کر42.80روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے سے گھٹ کر43.30روپے اور قیمت فروخت44روپے سے گھٹ کر43.80روپے ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔