اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی؛سپریم کورٹ میں 9 جون کو کیس کی سماعت مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 5 جون 2020
تین رکنی بینچ نو جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو، فائل

تین رکنی بینچ نو جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز  کے ملازمین کی برطرفی سے متعلق کیس 9 جون کو سماعت کرلیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا ہے۔  چیف جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل بینچ 9 جون کو کیس کی سماعت کرےگا۔ رجسٹرار آفس نے اسٹیل ملز انتظامیہ سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ 3 جون کو  وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری  دی گئی اور  اس عمل کے لیے ایک ماہ کا عرصہ مقرر کیا گیا۔

مزید تفصیلات کے لیے: اسٹیل ملز کے 9 ہزار 350 ملازمین کو برطرف کرنے کی منظوری

جمعے کو سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے بھی ای سی سی کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے ارکان کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایوان بالا میں حکومتی فیصلے پر شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: اسٹیل ملز کی نجکاری کا فیصلہ؛ سینیٹ میں حکومت پر اپوزیشن کی شدید تنقید

ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے کئے گئے مطالبات کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اسٹیل ملز ملازمین کی ملازمت سے برطرفی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔