- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
کراچی میں اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے، انڈس اسپتال کا مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار
کراچی: شہر قائد میں کورونا وائرس کی وبا تشویش ناک حد تک پھیل گئی، اسپتال مریضوں سے بھرنے لگے جب کہ انڈس اسپتال نے جگہ بھرجانے کے سبب مزید مریضوں کو داخل کرنے سے انکار کردیا۔
ایکسپریس کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے قائم وارڈز میں جگہ ختم ہوگئی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے نجی اسپتال انڈس کے ساتھ مل کر کورونا مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر نے کے لیے کام کیا جا رہا تھا۔
جمعہ کی رات انڈس اسپتال انتظامیہ نے اسپتال کے باہر بورڈ آویزاں کردیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے قائم وارڈز مکمل طور پر بھر چکے ہیں لہذا اب کورونا کے مریضوں کو اسپتال میں داخل نہیں کیا جائے گا۔ اس نوٹس سے معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگا جاسکتا ہے۔
انڈس اسپتال کو سندھ حکومت کی جانب سے کٹس بھی فراہم کی گئی تھیں اور سندھ حکومت کے ساتھ مشترکہ طور پر کورونا مریضوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جارہی تھیں، اب جو مریض اسپتال میں داخل ہیں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جائے گی لیکن نئے مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایک بڑے نجی اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس انتہائی تشویش ناک حد تک پھیل چکا ہے، ان مریضوں کو کن اسپتالوں میں بھیجا جائے کوئی انہیں داخل کرنے کو تیار نہیں، ان مریضوں کو کہاں بھیجا جائے؟ صورتحال بہت خراب ہوگئی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ ڈاکٹر نے اپیل کی ہے کہ فوری طور سندھ حکومت ایک سینٹرل ہیلپ لائن بنائے تاکہ مریضوں کو فوری طور طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے اسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کو ایک سے دوسرے اسپتال بھیجا جارہا ہے لیکن اسپتالو ں میں کورونا مریضوں کو داخل نہ کرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اور ان کے ٹیسٹ بھی نہیں کیے جارہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔