- حکومت نے پٹرول بحران پر قائم کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی
- کیلے کا چھلکا، حسن کا خزانہ
- ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے
- روسی صدر امریکی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
- پے پال کی ’وینمو‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی
- ہفتے میں صرف ایک بار انسولین انجکشن کا ابتدائی تجربہ کامیاب
- چھ سالہ بچے کو ٹرین سے بچانے کی سنسنی خیز ویڈیو وائرل
- کورونا بے قابو؛ نئی دہلی میں ہونے والا ہاکی فیڈریشن کا اجلاس ملتوی
- افطاری بنانے میں جھگڑا، باپ نے بیٹے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا
- کالعدم تحریک لبیک کا لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان
- سینئر صحافی ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی
- رواں مالی سال کے پہلے9 ماہ کے دوران بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کمی
- نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا
- یو اے ای نے پاکستان پرواجب الادا 2 ارب ڈالرکی وصولی موخر کردی
- شاہد خاقان عباسی پارلیمانی آداب بھول گئے، اسپیکر کو جوتا مارنے کی دھمکی
- جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز سے اعتماد میں اضافہ ہوا، مصباح الحق
- افریقی ملک چاڈ کے صدر فرنٹ لائن پر فوج کی کمانڈ کے دوران ہلاک
- مقامی وبین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- مارک زکربرگ کی تنخواہ ایک ڈالراورخرچہ 23 ملین ڈالر
کرکٹ کی بحالی، انگلینڈ بھاری قیمت ادا کرے گا

چارٹرڈ فلائٹس پر5لاکھ پاؤنڈ خرچ،250 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ فوٹو: فائل
لاہور: انگلینڈ رواں سیزن میں کرکٹ کی بحالی کیلیے بھاری قیمت ادا کرے گا۔
انگلینڈ رواں سیزن میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر شروع کرنا چاہتا ہے، ٹیسٹ سیریز تو جولائی میں ہوگی لیکن کیریبیئنز قرنطینہ کی غرض سے ایک ماہ قبل 9جون کو ہی پہنچ جائیں گے، اس کے بعد پاکستانی ٹیم کو بھی قبل ازوقت پہنچ کر 3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، آئر لینڈ سے سیریزشیڈول اور ستمبر میں کینگروز کے آنے کی بھی توقع ہے، اس کرکٹ کیلیے انگلش بورڈ کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر 10ملین پاؤنڈ خرچ ہوں گے، مہمان کرکٹرز کو لانے کیلیے چارٹرڈ فلائٹس پر 5لاکھ پاؤنڈ لاگت آئے گی، ہر وینیو پر 250کے قریب افراد موجود ہوں گے، ان تمام کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔
مہمان اسکواڈز میں 15 کے بجائے ریزروز سمیت25کے قریب کرکٹرز اور ساتھ آفیشلز بھی شامل ہوں گے، ان کی رہائش اور کھانے کا اضافی خرچ بھی برداشت کرنا ہوگا،میدان سے باہر رہنے والے میڈیا کے ٹیسٹ تو نہیں ہوں گے لیکن ٹمپریچر چیک کرنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر اخراجات ہوگا۔
انگلش بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کے انعقاد سے نشریاتی حقوق کے 120ملین پاؤنڈز حاصل ہوں گے، اس لیے اضافی خرچ برادشت کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔