- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
فیصل قریشی کی کورونا کو ڈراما اور ارطغرل کو حقیقت کہنے پر وضاحت
کراچی: فیصل قریشی نے کوروناوائرس کو ڈراما اور ڈراما سیریل ارطغرل غازی کو حقیقت کہنے پر لوگوں کی تنقید کے بعد وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔
اداکار فیصل قریشی اس وقت سے تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ ہمارے یہاں لوگ کورونا وائرس کو ڈراما اور ’’ارطغرل‘‘ جو کہ ایک ڈراما ہے اسے حقیقت سمجھتے ہیں۔
ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بھی ان اداکاروں کی صف میں لاکھڑا کیا جو ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘کے خلاف ہیں ۔ سوشل میڈیا پر فیصل قریشی پر لوگوں کی جانب مسلسل تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک ڈراما ان دو روپے کے اداکاروں سے ہضم نہیں ہورہا۔
جب تنقید حد سے بڑھ گئی تو فیصل قریشی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں نے مجھے اتنی ساری باتیں سنا دیں جس پر مجھے حیرانی کے ساتھ افسوس بھی ہے ۔ لوگوں نے پوری بات نہیں پڑھی دراصل میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ کووڈ 19 بہت سنجیدہ مسئلہ ہے جسے لوگ سمجھ نہیں رہے اور لوگ اسے ڈراما سمجھ رہے ہیں۔
جب کہ ارطغرل ایک ڈراما ہے جسے ہمارے لوگوں نے حقیقت سمجھ لیا اور ڈرامے کے اداکاروں کے انسٹاگرام پر جا جاکر ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تبصرے کرنے لگے۔ یہاں تک کہ ڈرامے کے ہیروئن اسریٰ بلجک جنہوں نے حلیمہ سلطان کا کردار نبھایا ہے کو ڈوپٹہ نہ لینے پر اور ڈرامے کے ہیرو انجن التان کو گھر میں کتا رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنانے گے۔ میں نے اس طرح کی ذہنیت رکھنے والوں کو یہ بات کی تھی۔
Time we learn to understand – respond and do not 'REACT' without thinking. pic.twitter.com/w2ZEy1GOFS
— Faysal Quraishi (@faysalquraishi) June 5, 2020
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔