وزیر اعظم نے علامہ اقبال سے غلط طور پر نظم منسوب کرنے کی وضاحت کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 6 جون 2020
وزیر اعظم کی جانب سے قومی شاعر سے غلط طور پر منسوب نظم ٹوئٹ کرنے کی وضاحت کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی جانب سے قومی شاعر سے غلط طور پر منسوب نظم ٹوئٹ کرنے کی وضاحت کردی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب نظم ٹوئٹ کرنے پر وضاحت کردی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تصحیح کرتا ہوں یہ نظم اقبال کی نہیں ہے تاہم اس میں اس نظم کے پیغام پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اگر ہمارے نوجوان اس پیغام پر عمل کریں گے تو ان کی خداد صلاحیتیں سامنے آئیں گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے قومی شاعر علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب ایک نظم ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’اقبال کی یہ نظم میری زندگی کی جدوجہد کی عکاس ہے۔ نوجوانوں کو میری تلقین ہے کہ وہ اس نظم کو سمجھیں، اپنائیں اور یقین کر لیں کہ اس سے ان خداداد صلاحیتوں میں خوب نکھار آئے گا جو بطور اشرف المخلوقات رب کریم نے ہم سب کو عطا کر رکھی ہیں۔‘‘

ٹوئٹر کے کئی صارفین نے وزیر اعظم کی جانب سے قومی شاعر علامہ اقبال سے غلط طور پر منسوب نظم شیئر کیے جانے کے بعد  تصحیح اور تنقید پر مبنی تبصرے کیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔