روحانی دوست

 اتوار 7 جون 2020
صائم المصطفیٰ صائم المعروف''روحانی دوست'' علم نجوم، علم اعداد اور دست شناسی کے ماہر ہیں

صائم المصطفیٰ صائم المعروف''روحانی دوست'' علم نجوم، علم اعداد اور دست شناسی کے ماہر ہیں

علمِ الاعداد
نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں۔
اول تاریخ پیدائش، دوم نام سے!
اول طریقہ تاریخ پیدائش
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے۔
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار8 جون 2020
حاکم نمبر2
صدقہ” سفید رنگ کی چیزیں یا 20 یا 200 روپے
وردِ خاص” یارحیمُ یا رحمنُ یا اللہ” 11 یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا
1نمبر والوں کے لیے: آج کچھ معمولی رکاوٹوں سے آمناسامنا ہوسکتا ہے، لیکن کام ہوجائیں گے۔
2نمبر والوں کے لیے: پچھلے دو تین دن سے جو خرابی چل رہی تھی اب کوئی صورت حل کی نکل آئے گی۔
3نمبر والوں کے لیے: کوئی وعدہ یا معاہدہ نہ کریں، بعد میں مشکل ہوسکتی ہے
4نمبر والوں کے لیے: ایک اچھا دن، کوئی پرانی خواہش پوری ہوسکتی ہے۔
5نمبر والوں کے لیے: ماضی سے کوئی شخص سے بات آپکو ماضی میں لے جائے گی، اچھا لگے گا۔
6نمبر والوں کے لیے بہتر ہے، آج صدقہ دیے بغیر کوئی کام نہ کریں، اور کسی کام کا افتتاح بالکل نہ کریں۔
7نمبر والوں کے لیے: کسی کا لہجہ یا کردار آپ کے لیے پریشانی اور دل شکنی کا سبب بن سکتا ہے، کوشش کیجیے کہ مزاج میں برہمی نہ آئے۔
8نمبر والوں کے لیے: کافی دنوں سے رکا ہوا کوئی کام ہونے کا امکان ہے کیوںکہ آپ اب اسے پایہ تکمیل دینے کی ٹھان چکے ہیں۔
9نمبر والوں کے لیے: صنفِ مخالف سے حمایت یا مالی فائدہ ممکن ہے۔

منگل 9 جون2020
حاکم نمبر1
صدقہ: سرخ رنگ کی چیزیں یا 90 یا 900 روپے
وردِ خاص” استغفراللہ العظیم” 13 یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا۔
1نمبر والوں کے لیے آج کا دن آپ کا دن ہے، سرکاری سطح پر کوئی بھی کام ہے ہونے کی امید ہے۔
2نمبر والوں کے لیے کسی اعلٰی شخصیت کی معاونت سے مستقبل کی کوئی راہ آسان ہوسکتی ہے۔
3نمبر والوں کے لیے اچانک حالات آپ کے مخالف ہوسکتے ہیں، صدقہ دیں۔
4نمبر والوں کے لیے: سفر اور رابطے تیز ہوجائیں گے اور کاموں میں بہتری آئے گی۔
5نمبر والوں کے لیے: زندگی میں کوئی شے یا شخص داخل ہوسکتا ہے جو آپ کی راحت کی وجہ ہو۔
6نمبر والوں کے لیے: سکون اور مراقبہ کے لیے ایک بہتر دن ہوگا، لیکن کچھ امور آپ کے ارادے کی راہ میں حائل ہوسکتے ہیں۔
7نمبر والوں کے لیے: مستقل مزاجی سے کوئی ابتدا کریں گے تو یقیناً کام یاب ہوجائیں گے، ایک مشکل دن ہوسکتا ہے۔
8نمبر والوں کے لیے: آج آپ کا ایکشن لینے کا دن بالکل نہیں، آج کا نمبر آپکی حمایت نہیں کررہا۔
9نمبر والوں کے لیے: بہت اچھا دن، آْپ کی مرضی کے مطابق کچھ کام بڑے سکون سے ہوجائیں گے، آپ کے مزاج میں آمرانہ جھلک نظر آرہی ہے۔

بدھ10جون2020
حاکم نمبر7
صدقہ: زردرنگ کی چیزیں یا 50 یا 500روپے کسی مفلس طالب علم کو دینا بہتر ہوگا۔
وردِ خاص” یا وھابْ یا اللہ” 41 بار پڑھنا مناسب ہوگا
1نمبر والوں کے لیے: سفر میں رکاوٹ یا کسی پرانے معاہدے کی وجہ سی پریشانی ہوسکتی ہے۔
2نمبر والوں کے لیے: خوب صورت جذبات کے اظہار کے لمحات میسر آئیںگے، سکون پرور دن۔
3نمبر والوں کے لیے: کوئی مہربان آپ کی پلاننگ کو ڈسٹرب کرنے کی کوشش کرسکتا ہے۔ کچھ نیا کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
4نمبر والوں کے لیے: مالی فائدہ ہوسکتا ہے، ایک مددگار دن۔
5نمبر والوں کے لیے: ایسے رابطے ہوسکتے ہیں جو خوشی کا سبب ہوں، خوش قسمت دن۔
6نمبر والوں کے لیے: ایک انقلابی دن، کچھ راہیں تبدیل ہوسکتی ہیں، کوئی زندگی سے آؤٹ اور کوئی ”ان” ہوسکتا ہے۔
7نمبر والوں کے لیے ایک اچھا اور لکی دن، اچانک کوئی رکا ہوا کام ہوسکتا ہے یا کوئی نئی راہ ایک خوش قسمتی کا نیا دروازہ کھول سکتی ہے۔
8نمبر والوں کے لیے: آپ کی مستقل مشقت کا آج آپ کو انعام مل سکتا ہے، ایک خوش کرنے والا دن۔
9نمبر والوں کے لیے: کئی دنوں کے بعد مزاج میں نرمی اور حالات آپ کی مرضی کے مطابق ہونے کی وجہ سے ذرا راحت ملے گی۔

جمعرات11جون2020
حاکم نمبر 6
صدقہ: کسی نیک شخص کا لباس یا کھانا کھلادیں یا 30 یا 300 روپے دے دیں۔
وردِخاص ” سورہ فاتحہ کی 7 بار تلاوت” مناسب ہوگا۔
1نمبر والوں کے لیے: کوئی شے خریدیں گے جو آپ کی روح کی خوشی کا سبب بن سکتی ہے، آْپ کی شخصیت میں نکھار آئے گا۔
2نمبر والوں کے لیے: بظاہر نظر آنے والی خوشی سراب اور محض ایک خواب ہوسکتی ہے۔
3نمبر والوں کے لیے: کوئی اچھا انسان آپ کا معاون ہوتا نظر آتا ہے اور آپ اپنے مقصد کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھیں گے۔
4نمبر والوں کے لیے آپ کی نفاست اور کام میں خوب صورتی آپ کو دوسروں سے منفرد کردے گی، آپ کے کام کی تعریف ہوگی۔
5نمبر والوں کے لیے: صنفِ مخالف سے فائدہ ہوسکتا ہے، مالی امور کے لیے ایک بہتر دن۔
6نمبر والوں کے لیے: آپ فیملی کے لیے فکرمند ہوسکتے ہیں، کچھ رشتے کچھ رشتوں کے حسن کو بگاڑنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
7نمبر والوں کے لیے: آپ اپنے اندر ایک نئی امنگ محسوس کرینگے اور معمول سے کچھ ہٹ کے کرنا چاہیں گے۔
8نمبر والوں کے لیے: سفر کے لیے اچھا دن، فائدے ہوں گے۔
9نمبر والوں کے لیے: مالی اور تعلقات کے حوالے سے ایک بہتر دن۔

جمعہ12جون2020
حاکم نمبر1
صدقہ: ” 60 یا 600 روپے کسی بیوہ کی مدد کرنا بہتر عمل ہوگا۔
وردِخاص” یاودود یا لطیف ” 12 یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا۔
1نمبر والوں کے لیے: آپ کی عزتِ نفس پر حملہ ہوسکتا ہے، کوشش کیجیے کہ کسی کم ظرف سے آمنا سامنا نہ ہو۔
2نمبر والوں کے لیے: کسی اعلٰی عہدے دار کے تعاون سے آپ کا کوئی کام ہوتا نظر آتا ہے۔
3نمبر والوں کے لیے کسی قدر مشکل اور غیرمتوقع حالات سامنے آسکتے ہیں۔
4نمبر والوں کے لیے: اچانک کوئی سفر کرنا پڑسکتا ہے، بلڈ پریشر کا خیال رکھیں ۔
5نمبر والوں کے لیے: کسی بزرگ یا باس کی مہربانی سے کوئی خوشی مل سکتی ہے۔
6نمبر والوں کے لیے: اچھا دن، رشتوں اور تعلقات کے حوالے سے، مالی معاملے میں خوش قسمتی ہوسکتی ہے۔
7نمبر والوں کے لیے: کسی نام نہاد بزرگ یا حکومتی شخصیت کی وجہ سے آپ کے کاموں میں رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
8نمبر والوں کے لیے: کاموں میں کوئی سرکاری صاحب رکاوٹ بننے کی کوشش کرسکتا ہے۔
9 نمبر والوں کے لیے: آپ کی ہمت جوان نظر آتی ہے، اور آج کئی کام تیزی سے نمٹا لیں گے۔

ہفتہ 13جون2020
حاکم نمبر4
صدقہ: سیاہ رنگ کی چیزیں یا 80 یا 800 روپے کسی معذور یا مزدور کو دینا بہتر ہوگا۔
1نمبر والوں کے لیے: آج کا دن کافی عجیب ہوسکتا ہے۔ کوئی پرانی بات سر اٹھاسکتی ہے ۔
2نمبر والوں کے لیے: آج کا دن آپ کے لیے بہتر ہے، کچھ مشکل ضرور ہے لیکن آپ کو کامیابی ملے گی۔
3نمبر والوں کے لیے: وقت آپ کو اکسائے گا کہ خیالی منصوبوں کو عملی شکل دی جائے، آپ کو اس وقت سے ضرور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
4نمبر والوں کے لیے: انتہائی اہم دن، کوئی بھی کام سے پہلے صدقہ ضرور دیں۔
5نمبر والوں کے لیے: آج کا دن سنبھل کے گزاریں، صبروتحمل سے ورنہ کوئی تیزی یا تلخی آپ کے لیے مشکل پیدا کرسکتی ہے۔
6نمبر والوں کے لیے آپ کی نفاست و نزاکت کے پیش نظر آج آپ کو کچھ مشقت اور مشکل سے گزرنا پڑسکتا ہے۔
7نمبر والوں کے لیے: مالی فائدے کا امکان ہے، کسی بات پہ جذباتی ہوسکتے ہیں۔
8نمبر والوں کے لیے آپ کے کاموں کے لیے اچھا دن، اچھے دوست آپ کا ساتھ دیں گے۔
9نمبر والوں کے لیے: آپ کے لیے حالات نئی کروٹ بدل سکتے ہیں، کچھ فیصلے مزاج سے ہٹ کے کرنے پڑسکتے ہیں۔

اتوار14 جون2020
حاکم نمبر7
صدقہ: سفید رنگ کی چیزیں یا 13 یا 100 روپے کسی مستحق کو دے سکتے ہیں۔
وردِخاص: ”یا احدُ یا واحدُ یااللہ” 13 بار یا اپنے نمبر کے برابر پڑھنا مناسب ہوگا۔
1نمبر والوں کے لیے آپ کا دن ہے لیکن کوئی شخص ماضی سے نکل کے سامنے آسکتا ہے اور آپ کو مشکل ہوسکتی ہے۔
2نمبر والوں کے لیے: آپ کی طبع کے خلاف کچھ ہوسکتا ہے، دل کی شکستگی کا کوئی سامان کرسکتا ہے۔
3نمبر والوں کے لیے: بہتر دن، کافی امور آپکی مرضی کے مطابق ہوں گے۔
4نمبر والوں کے لیے: آپ ابتدا و انجام دونوں کا سوچیں گے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
5نمبر والوں کے لیے: بہت اچھا دن، کسی اہم شخص سے ملاقات ہوسکتی ہے۔
6نمبر والوں کے لیے کچھ اہم فیصلے ہوسکتے ہیں اور کچھ معاملات آپ کو پریشان بھی کرسکتے ہیں۔
7نمبر والوں کے لیے: رزق کا نیا دروازہ کھلے گا، ضروری نہیں کہ رزق جسمانی ہی ہو، روحانی بھی ہوسکتا ہے۔
8نمبر والوں کے لیے: کوئی خوشی آج اپ کو ضرور ملے گی، ایک اچھا دن۔
9نمبر والوں کے لیے: مراقبہ، مطالعہ اور تنہائی میں گزارنے کا اچھا دن۔

صائم المصطفٰے صائم
واٹس اپ (923338818706)
فیس بک (Saim Almsuataf Saim)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔