- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
8 جون تا 14 جون 2020
برج حمل
سیارہ مریخ،21 مارچ تا20اپریل
آپ کا سیارہ نقصان کے گھر سے گزر رہا ہے، آپ پر جذباتیت حاوی نظر آرہی ہے، آپ کی برداشت کمزور ہورہی ہے۔ والدین، بہن بھائی اور قریبی لوگوں کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کا شدید اندیشہ ہے، صبر اور برداشت سے کام لیں اور صدقہ دیں۔
برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
بزرگوں کے ساتھ اختلافِ رائے اور تلخی سے گریز کریں، بزرگ آپ کی ضروریات اور معاملات کو جانتے ہیں۔ 10 اور 11 کو ان کا تعاون حاصل ہوگا۔13 تاریخ کو کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہوسکتی ہے، اچھے اور برے کو جداجدا رکھیں۔
برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
8اور 9 جون، کسی مالی معاملے کو احتیاط سے سرانجام دیں، نقصان ہوسکتا ہے۔
12 اور 13 جون کو مالی فائدہ ہونے کا امکان ہے، خفیہ تعلقات سے بچیں، ورنہ عزت خراب ہوسکتی ہے، محبت کا بھوت اعصاب پر سوار نہ ہونے دیں۔ اس میں وقت کے زیان کے سوا کچھ بھی نہیں۔
برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
کسی بھی قسم کے معاہدے کے بنا بزنس ڈیل کا حصہ نہ بنیں، کسی قسم کے خفیہ کام میں شریک نہ ہوں، فراڈ اور جعلی معاملے میں الجھ سکتے ہیں۔ بیرون ملک جانے کے لیے کسی شخص کے پاس پیسے نہ پھنسائیں۔ آپ کا سیارہ گرہن سے گزرا ہے لہٰذا پوری قوت نہ ہونے کی وجہ سے کسی فریبی کا جادو چل سکتا ہے۔
برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
زحل آپ کی شخصیت کو سنجیدگی دے رہا ہے، لیکن یہاں ایک دوست آستین کا سانپ ثابت ہوسکتا ہے، محتاط رہیں، آپ کو سبز باغ دکھانے کی کوشش کرسکتا ہے۔ والدین کے ساتھ اپنا رویہ نرم رکھیں اور ان کی صحت کا خیال رکھیں۔
صدقہ دیں اور استغفراللہ کی کثرت ضرور کریں۔
برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
بیرون ملک جاب اچانک مل سکتی ہے، اگر پیدائش کے وقت مریخ اچھا نہیں تھا تو بیرون ملک جاب کے حصول میں پریشانی یا جاری جاب میں مشکل کا سامنا ہوسکتا ہے، مقدر کا ستارہ آپ کا ساتھ دے رہا ہے کسی کی حمایت سے آپ کے مسائل حل ہوتے نظر آتے ہیں۔
برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
گذشتہ کئی دنوں سے آپ کی جاب میں جو مسائل چل رہے تھے۔ اس ہفتے اس کا سین ڈراپ ہورہا ہے، کوئی پرانا سنیئر آپ کی حمایت کرے گا اور آپ کے حق میں فیصلہ ہونے کی امید روشن ہے، لیکن اس کا فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا، کیونکہ اگلے ہفتے کا سورج گرہن پھر معاملہ خراب کرسکتا ہے۔ صدقہ لازمی دیں۔
برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
گذشتہ کئی سالوں سے آپ کا زیادہ وقت سفریا پھر کمیونیکیشن کے ذریعے لوگوں کے رابطے میں گزرا ہے۔ خصوصاً گذشتہ سال سے یہ سلسلہ اور بڑھا ہے۔ آپ مکان بنانے جارہے ہیں یا پلاٹ خریدیں گے۔ اس ہفتے آپ کی توجہ گھر اور اولاد کی نشوونما اور ان کی تعلیم پر رہے گی۔
برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبر تا 22 دسمبر
8 اور 9جون خیالات میں مایوسی اور پریشانی کا دباؤ رہے گا۔ کسی قریبی عزیز کی وجہ سے سفر کرنا پڑسکتا ہے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں آپ کے کیریر میں بنیادی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ مقدر کا سیارہ گرہن کی وجہ سے زیادہ ساتھ نہیں دے پائے گا۔ صدقہ دیں اور محتاط رہیں۔
برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
بہن بھائیوں اور والدہ سے وراثتی معاملے پر تلخی کا امکان ہے،جھگڑا بڑھنے نہ دیں اور صبر وتحمل سے مسئلے کا حل تلاش کریں۔بدھ کے دن آپ کو جاب کے سلسلے میں خوش خبری مل سکتی ہے،مالی فائدے کا بھی امکان موجود ہے۔
برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
بیرون ملک یا کسی غیبی جگہ سے آپ کو مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اکثر سیارے آپ کو اچھی روشنی سے نواز رہے ہیں۔ آپ کی شخصیت میں پہلے سے زیادہ بردباری کی جھلک نظر آئے گی۔ بچوں کی صحت کا خیال رکھیں۔کسی قریبی شخصیت سے کسی بات پر تلخی ہوسکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
رہن زدہ قمر اس ہفتے بڑے بہن بھائی، بیرون ملک، باس، والد، اور آمدن کے گھروں پر روشنی ڈالے گا۔ آپ کے ذاتی سیارے سے 13 جون کو ملے گا یہی ایک بہتر وقت ہوگا جب بیرون ملک سے فائدے کی قوی امید ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔