ہربھجن سنگھ اداکاری کے میدان میں بھی ڈیبیو کیلیے تیار

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 7 جون 2020
ہر بھجن نے اپنی پہلی فلم ’فرینڈشپ‘ کا پوسٹرسوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔  فوٹو : انٹرنیٹ

ہر بھجن نے اپنی پہلی فلم ’فرینڈشپ‘ کا پوسٹرسوشل میڈیا پر شیئر کردیا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی:  بھارت کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ اداکاری کے میدان میں بھی ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔

ہر بھجن نے اپنی پہلی فلم ’فرینڈشپ‘ کا پوسٹرسوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جس میں وہ ساؤتھ انڈین ادکار ارجن کے ساتھ کام کررہے ہیں، ہربھجن سنگھ کی پہلی فلم  تامل زبان میں ہے اور رواں برس اگست میں ریلیز کردی جائے گی۔

اس طرح اسپنر بھی فلموں میں کام کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوجائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔