- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کا سوچنے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
عوام کورونا پر سنجیدہ نہیں، ٹائیگر رضاکار عملدرآمد کرائیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، ٹائیگر فورس کے رضاکار ایس او پیز پر عمل کرائیں۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ اشرافیہ ملک میں لاک ڈاؤن چاہتی ہے، ہمارے مراعات یافتہ طبقے کے پاس بڑے گھر اور زیادہ وسائل موجود ہیں لیکن لاک ڈاون کا مطلب معیشت کی تباہی ہے۔عوام کرونا وائرس کی شدت اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو سمجھیں، ہمارے ڈاکٹر اور ہیلتھ پروفیشنل کورونا کی وجہ سے شدید خطرات سے دوچار ہیں۔ علما، میڈیا، سول سوسائٹی اور ٹائیگر فورس سے عوام میں آگاہی پھیلانے کی اپیل کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کورونا کے پھیلاؤ کوروکنے کا واحد حل اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔ ہم اسمارٹ لاک ڈاؤن کے بانیوں میں شامل ہیں۔اسمارٹ لاک ڈاؤن میں ایس او پیز کے ساتھ اقتصادی سرگرمیوں کی اجازت ہوتی ہے، غریب ممالک میں لاک ڈاؤن سے غربت میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے، لاک ڈاؤن سے غریب آدمی اسی طرح متاثر ہوگا جیسے مودی کے لاک ڈاؤن سے بھارت میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کورونا کے خلاف پاکستان کی حکمت عملی کا اعتراف کر رہی ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے احساس پروگرام کے تحت قلیل ترین مدت میں اس قدر کثیر رقم کی تقسیم پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے۔ احساس پروگرام پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ساری ٹیم داد کی مستحق ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔