- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
ثقلین کرکٹرز کی نئی کھیپ تیار کرنے کیلیے پْرعزم
لاہور: ثقلین مشتاق قومی کرکٹرز کی نئی کھیپ تیار کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، ہائی پرفارمنس سینٹر میں شعبہ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صرف اسپن ہی نہیں تمام شعبوں پر نظر ہوگی،سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میرے لیے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ کے ساتھ وابستہ ہونا عزت کی بات ہے،بچپن میں ہر وقت یہی جذبہ ہوتا تھا کہ ملک کے لیے کھیلنا اور خدمات انجام دینا ہیں، اب ایک بار پھر وہی جذبہ تھا کہ گراؤنڈ کے باہر رہ کر پاکستان کیلیے کچھ کرنا ہے، اب یہ موقع ملا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ دوبارہ ملکی کرکٹ کے ساتھ منسلک ہوگیا۔
’’دوسرا‘‘ کے موجد سابق آف اسپنر نے کہا کہ پلیئرز ڈیولپمنٹ کے لیے ایک اچھا ویڑن بنایا گیا ہے،ہمیں گراس روٹ لیول سے کرکٹرز کو اوپر لانا اور پہلے سے موجود کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے، انھیں ورلڈ کلاس کیٹیگری میں لانا اور برانڈ میں تبدیل کرنا ہے تاکہ پاکستان ٹیم ورلڈ نمبر ون بنے اور اس کا دنیائے کرکٹ پر غلبہ ہو۔
انھوں نے کہا کہ کسی شعبے کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بیٹسمین، فاسٹ بولرز، اسپنرز، وکٹ کیپرز اور آل راؤنڈرز پر دل و جان سے کام کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ثقلین مشتاق ہیڈ آف انٹر نیشنل پلیئر ڈیولپمنٹ کی حیثیت سے پاکستان سینئر اور انڈر 19 ٹیم کے کوچز کے ساتھ مل کر کام کریں گے،ان کا کہنا ہے کہ ہم سب کو ایک پیچ پر رہتے ہوئے ایک سوچ کے ساتھ کام کرنا ہو گا۔
پہلے ہمیں ورلڈ کلاس قرار دیا گیا تھا اب ہمیں نوجوانوں کو یہی لیبل دینا اور نمبرون بنانا ہے، یہ کوئی آسان کام نہیں اور نہ راتوں رات ہو گا، اس کے لیے وقت درکار ہے، ہم جادوگر نہیں ہیں لیکن ہمیں ایک ویڑن کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، پلیئرز کو گراؤنڈ کے اندر کھیلنے کے لیے جسمانی ہی نہیں بلکہ دماغی طور پر بھی مضبوط کرنا ہوگا،میں اپنے شعبے یعنی اسپن کو تو اہمیت دوں گا لیکن ایسا نہیں ہے کہ دیگر شعبوں کو نظر انداز کردوں، ہمیں متبادل کھلاڑی بھی تیار کرنا ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔