یوراج سنگھ نے چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 7 جون 2020
میرے کمنٹس کو غلط سمجھا گیا، یوراج: فوٹو : فائل

میرے کمنٹس کو غلط سمجھا گیا، یوراج: فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنے پر معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر مہم اور اپنے خلاف پولیس تحقیقات پر یوراج نے کہا کہ میں کسی بھی قسم کی ذات پات اور رنگ و نسل کی تفریق پر یقین نہیں رکھتا اورانسانیت کے کام آنے کو ہمیشہ تیار رہتا ہوں۔

میرے کمنٹس کو غلط سمجھا گیا تاہم جس کی بھی میرے الفاظ سے دل آزاری ہوئی میں اس سے غیرمشروط معافی مانگتا ہوں۔ یاد رہے کہ روہت شرما سے انسٹاگرام لائیو پر یوراج نے چاہل کی ٹک ٹاک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انھیں بھنگی کہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔