لیاری گینگ وارسرغنہ عذیربلوچ کیخلاف گھیرامزید تنگ

کورٹ رپورٹر  اتوار 7 جون 2020
عدالت نے استدعامنظورکرتے ہوئے عذیربلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے
فوٹو : فائل

عدالت نے استدعامنظورکرتے ہوئے عذیربلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے فوٹو : فائل

کراچی:  لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیربلوچ کے خلاف گھیرامزیدتنگ کردیاگیا۔

سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میںخصوصی عدالت سے پولیس نے ایک اور مقدمے کی پروسیڈنگ بحال کرنے کیلیے عدالت سے رجوع کرلیاہے ، کلاکوٹ پولیس نے استدعاکی کہ ملزم کے خلاف مقدمے کی سماعت بحال کی جائے اورکیس میں تاریخ مقررکی جائے، عدالت نے پولیس کی استدعا منظورکرتے ہوئے عذیر بلوچ کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے۔

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو 2016 میں گرفتار کیا گیا تھا، جیل حکام کے مطابق11 اپریل 2017کو عذیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیا، عذیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت 54 سے زائد مقدمات درج ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت درجنوںپولیس افسران اہلکاروں کے مقدمات بھی شامل ہیں، عذیر بلوچ اپنے بیان میں جرم کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔