کورونا کے دوران فلاحی خدمات؛ برطانیہ نے 2 پاکستانی رضاکاروں کوایوارڈ سے نوازدیا

ایکسپریس نیوز  اتوار 7 جون 2020
ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے ذریعے دونوں رضا کاروں سے فون پربات کی

ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے ذریعے دونوں رضا کاروں سے فون پربات کی

 اسلام آباد: کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال میں دو پاکستانی رضاکاروں کی خدمات کا اعتراف،دونوں رضا کاروں کو دولت مشترکہ پوائنٹس آف لائٹ ایواڈز سے نوازا گیا، ملکہ برطانیہ نے پاکستانی دونوں رضا کاروں کومبارکباد پیش کی۔

برطانوی سفارتخانہ کے اعلامیہ کے مطابق ملکہ برطانیہ نے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے ذریعے دونوں رضا کاروں سے فون پربات کی۔ دولت مشترکہ نے کورونا کے دوران فلاحی خدمات کے اعتراف میں رزق تنظیم کے سی ای او حزیفہ احمد وای ڈی سید حسن عرفان کو دولت مشترکہ پوائنٹس آف لائٹ ایواڈزسے نوازا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔