ربانی،ڈاراوراعتزازکودھمکیاں گیڈر بھبکیاں ہیں،پرویزرشید

نمائندہ ایکسپریس / آن لائن  ہفتہ 7 دسمبر 2013
نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ فوٹو : آن لائن

نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ فوٹو : آن لائن

اسلام آ باد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹررضا ربانی، وزیرخزانہ اسحاق ڈار،اعتزاز احسن کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی خبر پر کہا کہ سابق فوجی آمر پرویز مشرف جب صدر تھا تب بھی دھمکیاں دیتا تھا اب جیل میں ہے تب بھی دھمکیاں دے رہا ہے۔

یہ اس کی گیڈر بھبھکیاں ہیں۔نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے نوجوانوں کیلیے20ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ حکومت نے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی سازگار ماحول پیدا کردیا ہے۔ وہ انڈس انٹرپرنیورز اور امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے پاکستان کے پہلے اسٹارٹ اپ کپ 2013 کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اسٹارٹ اپ کپ 2013 انتہائی مثبت اقدام ہے، وہ انڈس انٹر پرنیورزکو مبارکباد دیتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔