شوگرمافیا سے متعلق وزیراعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا، شبلی فراز

ویب ڈیسک  اتوار 7 جون 2020
وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کی سرپرستی ، فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا تھا،

وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کی سرپرستی ، فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا تھا،

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ شوگرمافیا کی سرپرستی سے متعلق وزیراعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔

سماجی رابطی کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فرازکا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے شوگر مافیا کی سرپرستی ، فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کاروائی کا وعدہ کیا تھا، وزیراعظم کا وعدہ جلد پورا ہوگا۔

وفاقی وزیرشبلی فرازنے کہا کہ شوگرمافیا سے متعلق آج بنی گالا میں انتہائی اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔