دفتر خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5 کورونا کیسز کی تصدیق

ویب ڈیسک  اتوار 7 جون 2020
کیسزمیں 2 افسران اورتین اسٹاف کے لوگ تھے، ترجمان دفترخارجہ: فوٹو: فائل

کیسزمیں 2 افسران اورتین اسٹاف کے لوگ تھے، ترجمان دفترخارجہ: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے دفتر خارجہ میں ایک ہفتے کے دوران 5 کورونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام پازیٹو کیسز والے لوگوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ کیسز آنے کے بعد متعلقہ ایس او پیزکا نفاذ کردیا گیا ہے جب کہ وزارت خارجہ نے کم ازکم افرادی قوت پر کام کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفترخارجہ میں گزشتہ ہفتے کورونا کے 5 کیسزسامنے آئے تھے۔ ان میں 2 افسران اور تین اسٹاف کے لوگ تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔