بھارت میں قید 8 پاکستانی رہا، واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 7 دسمبر 2013
سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا، 5 قیدی اہلخانہ کے ساتھ روانہ ہوگئے،3ایدھی ہوم منتقل ،۔وٹو: فائل

سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا، 5 قیدی اہلخانہ کے ساتھ روانہ ہوگئے،3ایدھی ہوم منتقل ،۔وٹو: فائل

لاہور: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 8قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے 8 پاکستانی قیدیوں کو سزا مکمل ہونے پر جمعے کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اس موقع پر رینجرز حکام اور قیدیوں کے اہلخانہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 5 قیدی اہلخانہ کے ساتھ روانہ ہوگئے جبکہ 3 قیدیوں  عابد، ثقلین اور نیاز کو ایدھی ہوم منتقل کر دیا گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق تینوں قیدیوں کو آج ان کے گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔