مداحوں کا انوکھا اظہار محبت، لاہور میں ’ارطغرل غازی‘ کا مجسمہ نصب

ویب ڈیسک  اتوار 7 جون 2020
مجسمہ لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نصب کیا گیا ہے۔ فوٹو، ، ٹوئٹر

مجسمہ لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں نصب کیا گیا ہے۔ فوٹو، ، ٹوئٹر

 لاہور: ترکی کے معروف ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کے پاکستانی مداحوں نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مرکزی کردار کا مجسمہ نصب کردیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پوسٹس کے مطابق لاہور میں مرغزار سوسائٹی کے مکینوں ںے ڈرامے کی پسندیدگی کے اظہار کے لیے یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ مجسمہ جس جگہ نصب کیا گیا ہے اسے بھی ’’ارطغرل چوک‘‘ کا نام دے دیا گیا ہے۔

ٹویٹر کے ایک صارف کا کہنا تھا کہ مجسمہ نصب کرکے پاکستانیوں نے ارطغرل سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے ہم اپنی قابلِ فخر تاریخ اجاگر کرنے پر ترکی کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد کی زندگی پر ترکی میں ’’درلس ارطغرل‘‘ کے نام سے بننے والی ڈرامہ سیریز پاکستان میں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ چکی ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ ڈرامہ سرکاری ٹیلی وژن سے نشر کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔