بورڈ نے مجھے ریٹائر کرانے کیلیے ہنگامی طور پرمیچ رکھا، مشرفی مرتضیٰ

اسپورٹس ڈیسک  پير 8 جون 2020
بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے کہا کہ پہلے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں اس کے بعد کپتانی چھوڑدوں گا، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے کہا کہ پہلے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں اس کے بعد کپتانی چھوڑدوں گا، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے انکشاف کیاکہ بورڈ نے انھیں ریٹائر کرانے کیلیے ہنگامی طور پر زمبابوے سے ون ڈے میچ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے بعد ہی میں ریٹائرمنٹ لینا چاہتا تھا مگر پھر ٹیم میں استحکام کی بات ہونے لگی اور مجھے رکنا پڑا، میں نے بی سی بی کے صدر نظم الحسن سے کہا کہ پہلے بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنا چاہتا ہوں اس کے بعد کپتانی چھوڑ دوں گا، اس دوران بورڈ نے زمبابوے کے خلاف میرے لیے الوداعی میچ کا اہتمام کیا جو2 کروڑ ٹکا میں پڑتا، جس انداز میں بی سی بی نے میری ریٹائرمنٹ کا پلان بنایا اس پر مجھے کافی افسوس ہوا، میں نے اس میچ میں شرکت سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ کپتانی چھوڑنے کے باوجود مشرفی نے ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔