- علی زیدی کو کراچی کمیٹی تو درکنار کابینہ میں بھی نہیں ہونا چاہیے، سعید غنی
- کیا کورونا ویکسین نئے کووِڈ 19 کے خلاف ناکارہ ہوجائے گی؟
- گھریلو ملازم نے مالک کی 5 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا
- پاکستان مخالف نعرے و اشتعال انگیز تقریر؛ گواہ پولیس انسپیکٹر نے 7 ملزمان کو شناخت کرلیا
- بھارت میں نو سربازوں نے جیولر کو 50 لاکھ میں سونے کی جگہ مٹی دیدی
- عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے
- ہفتے بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو تنزلی کا سامنا
- كوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان پھر شدید سردی كی لپیٹ میں، درجہ حرارت منفی 6 تک گر گیا
- گوگل نے موبائل پر سرچنگ کی سہولت میں تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا
- بلاول کے پاس تحریک عدم اعتماد کے نمبر پورے ہیں تو پیش کریں، احسن اقبال
- لڑکی سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کے ملزم پولیس حراست سے فرار
- سابق صدر ٹرمپ کیخلاف کانگریس عمارت حملے پر مواخذہ آئندہ ماہ سے ہوگا
- قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لیے اداکارشان میدان میں آگئے
- نئی قسم کا کورونا وائرس زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہو رہا ہے، برطانوی وزیراعظم
- براڈ شیٹ میں 100ملین ڈالرز کی مزید جائیدادیں سامنےآرہی ہیں، شیخ رشید
- کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی
- نیب کا شہریوں کے اکاؤنٹس سالوں تک بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کیخلاف ہے، عدالت
- چیف سلیکٹرمحمد وسیم کراچی پہنچ گئے، 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان متوقع
- حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو بھجوادی
- یاسر شاہ جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی کیلیے پرعزم
بابر اعظم نے بیٹنگ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

وکٹ پر جتنا زیادہ وکٹ گزرا جائے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے،کپتان ۔ فوٹو: فائل
لاہور: قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بیٹنگ میں اپنی کامیابی کا راز بتا دیا۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ پر جتنا زیادہ وکٹ گزرا جائے اس سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، بیٹنگ کے لیے جانے سے پہلے خود کو حالات کے مطابق ڈھالنے کا پلان تیارکرتا ہوں، بولر کوئی بھی ہو میں ہر گیند ہمیشہ میرٹ پرکھیلنے کی کوشش اور اپنی اننگز کو آگے بڑھانے کی پلاننگ کرتا رہتا ہوں۔
سینٹرل پنجاب ٹیم کے ویڈیو سیشن میں ہیڈکوچ اعجاز احمد کے ساتھ بیٹنگ تکنیک پر اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے، ٹیسٹ یا فرسٹ کلاس میچ میں کامیابی اس وقت ملتی ہے جب میدان میں جانے سے پہلے ذہنی طورپر حالات کے مطابق منصوبہ بندی کریں، اسی صورت میں اندر جاکر خود کو منوایا جا سکتا ہے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل سطح کا میچ ہو یا میں کلب کرکٹ کھیل رہا ہوں ہمیشہ اپنی اننگز کو پلان کرتا ہوں کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جا سکتے ہیں، اگر آپ 5منٹ کی پلاننگ کرلیں تو مشکل پیش نہیں آتی۔ انھوں نے سینٹرل پنجاب کی قیادت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ اس سیشن میں معاون کوچ سمیع اللہ نیازی بھی موجود تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔