کورونا کے باعث آم کی برآمدات متاثرہونے کا خدشہ

ذوالفقار بیگ  منگل 9 جون 2020
پاکستان نے پچھلے سال یورپ ودیگرممالک کو ایک لاکھ 60 ہزارمیٹرک ٹن آم برآمد کیے
 فوٹو: فائل

پاکستان نے پچھلے سال یورپ ودیگرممالک کو ایک لاکھ 60 ہزارمیٹرک ٹن آم برآمد کیے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: راوں بر س کورونا وائرس وبا کے باعث پاکستان کے آموں کی برآمد میں  نمایاں کمی ہونے کاخدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے کم آرڈرز ملنے کے باعث رواں سال آم کی برآمد میں40 سے 50 فیصد کمی متوقع ہے،گزشتہ برس پاکستان نے مشرق وسطیٰ، یورپ، امریکا، جاپان اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں ایک لاکھ 60 ہزارمیٹرک ٹن آم برآمد  کیے تھے، پاکستان صرف آم کی برآمد سے ہی ہر سال 9 سے گیارہ کروڑ امریکی ڈالر تک کما لیتا ہے مگر رواں سال کورونا کی وبا کے باعث یہ رقم 3 کروڑ ڈالر سے زیادہ نہیں ہوگی۔ پاکستان میں سندھڑی، لنگڑا، چونسا، انور رٹول، دسہری، الماس اور سرولی آموں اقسام کی پیداوارزیادہ ہوتی ہے۔

سبزی منڈی اسلام آباد کے تاجر وحید نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کورونا کی وجہ سے گاہک بھی کم ہوگئے ہیں، پاکستان سے آم ایران اور افغانستان برآمد ہوتا تھا لیکن  دونوں بارڈر بند ہیں ،خلیجی ممالک بھی بڑے امپورٹر ہیں اور وہاں بھی ان دنوں پابندی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔