لاہورکی حلقہ بندیوں میں ایک بار پھر ردو بدل، مزید 2 یونین کونسلوں کا اضافہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 7 دسمبر 2013
مزید 2 یونین کونسلوں کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 273 ہوگئی۔   فوٹو؛فائل

مزید 2 یونین کونسلوں کے اضافے کے بعد مجموعی تعداد 273 ہوگئی۔ فوٹو؛فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے لاہورکی حلقہ بندیوں میں ایک بار پھر ردو بدل کرتے ہوئے مزید 2 یونین کونسلیں بنادیں جس کے بعد مجموعی تعداد 273 ہوگئی۔

انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے لاہورمیں حلقہ بندیاں اب تک مکمل نہیں ہوسکیں۔ انتظامیہ نے اچانک 2 مزید یونین کونسلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد لاہور کی یونین کونسلوں کی مجموعی تعداد 273 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے وارڈزکی تعداد بھی 1638 کردی۔

اپوزیشن نے نئی حلقہ بندیوں پرشدید تحفظات کااظہارکیا ہے۔ اُدھرالیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹرلسٹوں میں نام کے اندراج کا طریقہ کارتبدیل ہونے سے شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔